• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے جواباً یورپی یونین کیخلاف عائد پابندیوں میں توسیع کردی

ماسکو(نیوز ڈیسک)روسی حکومت نے جوابا یورپی یونین کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع کردی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکومت نے جوابا یورپی یونین کے خلاف عائد پابندیوں میں 2018تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ روسی وزیراعظم دیمتری میدیودیف نے ان پابندیوں کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب چند روز پہلے ہی یورپی یونین نے روس کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع کی ہے۔ یورپی یونین نے یہ پابندیاں جولائی 2014میں یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کے یکطرفہ طور پر روس میں شامل کیے جانے کے بعد لگائی تھیں۔

تازہ ترین