• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف فارمولوں نے عید کی خوشیوں کو ہٹ دھرمی کی نذرکردیا، قاری امین چشتی

لندن (پ ر)نت نئے فارمولوں نے عیدالفطر کی خوشیوں کو ہٹ دھرمی اور ضد کی نذر کردیا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء جموں و کشمیر برطانیہ کے چیف آرگنائزراور اسلامک سنٹر سائوتھ آل لندن کے خطیب قاری محمد امین چشتی السعیدی نے عید کے تعین کیلئے نئے نئے فارمولوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نےکہا کہ مذہب کے دشمن فقط وہی نہیں ہیں جو فتنہ و فساد پھیلاتے ہیں بلکہ ہر وہ شخص مذہب کا بدترین دشمن ہے جس کے افعال و اعمال دیکھ کر نفرت پیدا ہو دوسرے مذاہب کے لوگ اسلام کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے جتنا مسلمان خود اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے پہنچا رہے ہیں۔ غیر مسلم تو چاند پر چلے گئے مگر ہم ابھی تک ایک دن عید بھی نہ کرسکے۔ قاری امین نے کہا کہ علماء کرام، مشائخ عظام اور کمیٹیوں کے قائدین عوام پر رحم کریں اور اپنے اپنے نئے نئے فارمولوں کے بجائے کسی ایک فارمولہ پر اتفاق کرکے ایک ہی دن آغاز رمضان اور عیدین کی خوشیاں منانے کا موقع دیں۔

تازہ ترین