• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے،راجہ شبیر خان

لوٹن (پ ر) یو رپ اینڈ ایشیاء ہیومین رائٹس کمیشن کے چیئر مین راجہ محمد شبیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف اندرونی اور بیرون ملک سازشیں ہو رہی ہیں ،پانامہ لیکس کے ذریعے حکومت اور پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔جے آئی ٹی کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان کے ایک سابق وزیر اعظم اور پھر پارٹی کے قائد زولفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہو چکا ہے اور پیپلز پارٹی کی دوسری وزیر اعظم بینظیر بھٹو دہشت گردی کا شکار ہوئی۔سابق آمر پرویز مشرف کی باقیات حالات سے فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔بھارت ایک منظم سازش کے تحت پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، ایسی صورت میں پاکستان کے سیاست دانوں اور اداروں نے سنجیدگی اور افہام و تفہیم کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک اور قوم کسی بڑے سانحہ سے دوچار ہو سکتے ہیں ،پا کستان میں طاقت وروں اور کمزوروں کے لیے الگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے

تازہ ترین