آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلائو(اورنگزیب چوہدری ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈ کوارٹر مظفرآباد آزاد کشمیر سردار گلفراز خان برطانیہ پہنچ گئے، برطانیہ آمد کے بعد جنگ لندن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اورسیز کشمیریوں نے ہمیشہ اپنی اعلیٰ اخلاقی اقدار کو زندہ رکھتے ہوئے ہمیشہ ملک پاکستان سے آنے والوں کی عزت و تکریم کی۔ آزاد کشمیر پولیس اور اوورسیز کشمیریوں کے درمیان انتہائی اچھے مثبت تعلقات قائم ہیں،آزاد کشمیر پولیس اورسیز کمیونٹی کی اپنے وطن میں عزت جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے مثبت پیشہ ورانہ کردار کو یقینی بنائے گی۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں ان کی ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی خوشحالی میں نمایاں کردار ہے جسےہم سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں