• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی :انتخابات سے قبل انجیلا مرکل کی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ

برلن(نیوز ڈیسک) جرمنی میں ستمبر کے پارلیمانی انتخابات سے قبل چانسلر انجیلا موکل کے قدامت پسند اتحاد کی مقبولیت اضافے کے ساتھ40فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ستمبر2015 کے بعد مرکل کی مقبولیت کی یہ سطح بلند ترین قراردی جارہی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے جرمنی میں کرائے گئے عوامی جائزوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ چانسلر انجیلا مرکل کے قدامت پسند حکمران اتحادکی مقبولیت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس جائزے کے مطابق 40فیصد جرمن باشندوں نے انجیلا موکل پراعتماد کا اظہار کیاہے۔ مرکل آئندہ انتخابات میں چوتھی مرتبہ چانسلر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

تازہ ترین