آپ آف لائن ہیں
اتوریکم ذیقعدہ1439ھ 15؍ جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن/ میڈرڈ (نیوز ڈیسک) جرمنی، سپین اور برطانیہ میں جنگجو نیٹ ورک سے تعلق کے شبے میں6افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گرد تنظیم داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والے ان ملزمان کے خلاف یہ کارروائی ہسپانوی حکام کی فراہم کردہ اطلاعات کے بعد کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز2015ء میں ہسپانوی حکام نے اس وقت کیا تھا، جب انہیں انٹر نیٹ پر دہشت گردی کی ترویج سے متعلق مواد ملا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمنی اور برطانیہ میں اس سلسلے میں مزید چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں