• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jit Review Meeting Will Be Held Today

پانامہ کیس سے متعلق قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا جائزہ اجلاس آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں کمیٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی زیر صدارت ہوگا۔

گزشتہ روز جے آئی ٹی نے سابق چیئرمین نیب ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل سید محمد امجد کا بیان قلمبند کیا تھا،جس میں انہوں نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کے پس منظر اور جنرل پرویز مشرف کے دور میں اس کیس پر ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل مشرف دور کے چیئرمین نیب سید محمد امجد سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے بارے سوالات کیے۔

سابق چیئرمین نیب نے کیس کے پس منظر کے بارے میں ٹیم کےارکان کو آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ کیوں اپنے دور میں اس کیس کو آگے نہ بڑھاسکے۔

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بیٹے حسن نوازکو 3 جولائی ، حسین نواز کو 4 جولائی جبکہ بیٹی مریم نواز کو 5 جولائی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو کام کرتے ہوئے 51 روز سے زائدہو چکے ہیں اور اسے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق حتمی رپورٹ 10 جولائی تک جمع کرانی ہے ۔

تازہ ترین