• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Kumail Nanjianis Real Life Romcom Is A Humane Delight

پاکستانی چاہے امریکہ میں مقیم ہوں یامخالف ملک بھارت میں ،ان میں موجود ٹیلنٹ ان کی کامیابی بن کر پیچھے دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے !

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے گلوکار ہو ں یا فنکار ،مصنف ہوں یا مزاح نگار ہر سرزمین پر پاکستان کا نام اونچا کرکےملک کی شان و شوکت میں چار چاند لگا دیتے ہیں ۔

ایسا ہی کیا پاکستانی نژاد اور مصنف امریکی کامیڈین کمیل ننجیانی نے !جی ہاں ایک طرف کمیل نےکیا مقبول کامیڈین کا اعزاز اپنے نام تو دوسری جانب اپنی ہی حقیقی رومانوی زندگی کی طرز پر بنائی فلم ’دی بگ سک‘ دے کر دھوم مچادی۔

ہالی ووڈ میں دھوم ،23جون کو نمائش کے لئے پیش کی جانے والی ننجیانی کی فلم ’دی بِگ سک‘ کے ذریعے ایمیزون اسٹوڈیوز اور لائنزگیٹ فلمز نے بارہ ملین ڈالر میں حاصل کرلیےجوکہ سن ڈانس فلم فیسٹول میں پیش کی جانے والی کسی بھی فلم کی سب سے بڑی ڈیل ہے ۔

کامیڈی فلم 'دی بگ کی کہانی کامیڈین کمیل نانجیانی اور ان کی اہلیہ ایمیلی گورڈن کی حقیقی رومانوی زندگی پر مبنی ہے ۔

فلم میں مرکزی کردارکمیل نانجیانی کا ہے اور ان کے مد مقابل کردار ادا کرنے والی ان کی حقیقی اہلیہ ایمیلی گورڈن ہیں ۔

دوسری جانب فلم میں کمیل والد مشہور، فلم کی ہدایت کا ری کے فرائض مائیکل شوالٹر جبکہ پروڈیوسر جدایپاٹو ہیں جبکہ فلم کااسکرین پلے کمیل نے اپنی اہلیہ ایمیلی کے ہمراہ تحریر کیا ہے۔

دی بگ سک کا اسکرپٹ دو مختلف ثقافتوں اور ملکوں میں رہنے اور شادی کے خواہشمند جوڑےکو پیش آنے والی مشکلات پر تحریر کیا گیا ہے جبکہ مذہبی عقائد پر آزادانہ اظہارِ خیال اور ایک مخصوص فرقے پر کھلی تنقید فلم کا خاصہ ہے ۔

فلم کی کہانی کمیل کی ذاتی زندگی کی جدوجہد ہےجو انھیں کراچی سے امریکہ جانے کے بعد کرنی پڑی جس کے تحت انھیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ شوقیہ اداکاری ملازمت بھی جاری رکھنا پڑی ۔

جس دوران ان کا سامنا ہوا گوری سے اور دل ہار بیٹھے کےمصداق زندگی کا ساتھی بھی ایمیلی کو ہی منتخب کرلیا لیکن ظالم سماج ،مختلف مذہب ،مختلف ثقافتیں شادی کی راہ میں رکاوٹ بن کر پیش آنے لگیںمگر کمیل نے ہر جتن کاٹے اور بلا آخر محبت کی جیت ہوئی کے مصداق دونوں یکجا ہوتے ہوئے دکھائی دئیے۔

کمیل کی فلم دی بگ 20 جنوری کو یوٹاہ میںمنعقدہ سن ڈانس فیسٹول میں نمائش کے بعد 23جون کوپہلی بار امریکہ کے سینما گھروں میںپیش کی گئی اور رواں ماہ فلم کی نمائش کا سلسلہ بدستور جاری ہےجسے شائقین کی جانب سےخوب پسند بھی کیا جارہا ہے ۔

 

تازہ ترین