• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کا فرار، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے گنتی پوری ظاہر کی

Assistant Superintendent Counting Of Prisoners Showed Count

کراچی کی سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں جیل کے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ایاز سالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے قیدیوں کے فرار کے بعد سرٹیفیکٹ جاری کیا کہ جیل میں قیدیوں کی گنتی پوری ہے، گرفتار جیل افسران کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ثناء اللہ عباسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزم ایاز سالک نے دو ملزمان کے فرار کے روز جیل کے رجسٹرڈ نمبر 10 میں دونوں ملزمان کے لاک اپ ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا جبکہ ملزمان پہلے ہی فرار ہو کے تھے۔

14 جون کو جیل میں تمام قیدی پورے ہونے کی رپورٹ پر ایاز سالک کے دستخط کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جس پر انسداد دہشت گردی کےتحت مقدمے میں ملزم کو آج گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی کے مطابق جیل سے قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں گرفتار جیل حکام کی تعداد 15 ہو گئی۔ ملزم کو ریمانڈ کیلئے کل اے ٹی سی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین