• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیائے فٹ بال کے سابق اسٹارز کھلاڑی8 جولائی ہفتہ کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے.

وہاں سے سیکورٹی پلان کے مطابق اسی روز دوپہر کراچی پہنچ کر سات بجے شام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں سیون اے سائیڈ میچ میں شرکت کریں گے۔


ذرائع کے مطابق سابق برازیلین اسٹار رونالڈینہو، رابرٹوکالوس سمیت دیگر آٹھ کھلاڑی ایک ساتھ ہفتے کی صبح دبئی سے براہ راست اسلام آباد جی ایچ کیو پہنچیں گے جہاں سے سیکورٹی پلان کے مطابق انہیں سخت ترین سیکورٹی میں کراچی لایا جائے گا۔


شام سات بجے تمام کھلاڑی کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شرکت کریں گے۔ میچ شام سات بجے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی تزئین و آرائش کا کام زور و شور سے جاری ہے۔


چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا اور ان کی کمیٹی کے مطابق اتوار کو لیژر لیگس سیزن ون کے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور ان میں چودہ کھلاڑیوں کے نام میچز میں شرکت کیلئے اعلان کیا جائے گا۔


امکان ہے کہ دونوں میچوں میں چار، چار غیرملکی کھلاڑیوں اور مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل بیلنس ٹیمیں تیار کی جائیں گی۔

سیون اے سائیڈ کا دوسرا میچ 9 جولائی کو لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین