• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، زیرکفالت افراد کی آمد اور روانگی پر فیسیں عائد

Saudi Arabia Exposure To People Belonging To Deposited And Levied Fees

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو ان کے زیر کفالت یا زیرسرپرستی رہنے والے افراد فیس ادا کئے بغیرملک سے جانے اور واپس آنے کی اجازت نہیں ملے گی ۔ اس کے بغیر اقامہ کی تجدید نہیں ہو گی ۔

محکمہ نے یہ وضاحت ٹوئیٹر کے اکائونٹ پر ملنے والے سوالات کے جواب میں جاری کی ۔ محکمہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت کی عائد کردہ فیسوں کی وصولی پر یکم جولائی 2017ء سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ۔ یہ فیصلہ 2020ء کی آمد تک بجٹ میں آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

سن 2017کے دوران غیر ملکی کارکنان سے فی فرد100ریال ماہانہ فیس لی جائیگی۔ اس سے سال رواں کے آخر تک ایک ارب ریال جمع ہوں گے۔آئندہ برس غیر ملکی کارکن سے فی فرد200 ریال لئے جائیں گے ۔اس سے 2018ء کے دوران 24ارب ریال وصول ہوں گے ۔

 

تازہ ترین