• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
No Age For Hobby

مجرموں کو پکڑنے والے پولیس اہلکار نے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک منزلہ گھرکو کھلونوں سے بھر کر عالمی ریکارڈ بناڈالا۔

جاپان کے 67 برس کے ماسائو گنجی نامی اہلکار نےسفید و گلابی رنگ کے نرم’ ہیلو کیٹی نامی کھلونوں کو جمع کرنے کے لئے 30 لاکھ سے زائر روپے خرچ کئے اور اپنے شوق کی تکمیل میں اپنا گھر تک فروخت کرڈالا۔

ماساؤ گنجی نےاتنی خوبصورتی سے اپنا گھر ان کھلونے سے سجایاہے کہ اب یہ سیاحوں کے لئے باعث کشش بن گیاہے۔

اس حوالے سے ماساؤ گنجی کا کہنا تھا کہ میںکیٹی سے محبت کرتا ہوں،خاص طور پر اس کےچہرے کے تاثرات سے،ان کا مزید کہنا تھا کیٹی میری زندگی کی محبت ہے، میرا ایک منزلہ گھر کھلونوں سے بھراہوا ہے۔

ہیلو کیٹی، پیارکا عالمی آئکن1974 ءمیں متعارف کرایا گیا تھااور اب ملک کے سب سے مشہور برآمدات میں سے ایک ہےپنسل سےپاجامہ تک ہر چیز کوہیلو کیٹی سجاتا سنوارتا ہے۔

شائقین کو تعجب جب ہواجب 2014 میں برانڈ کے مالک سانرو نے کہاکہ ہیلو کیٹی ایک بلی نہیں بلکہ ایک خوش چھوٹی سی لڑکی ہے،یہ بات انٹرنیٹ کے صارفین نے ماننے سے انکار کردیا اور وجہ یہ بتائی کہ اس کے بلی جیسے بال ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں ان کے اس کھلونے کےمجموعے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں تسلیم کیا گیا۔اگرچہ وہ اپنے گھر میں نہیں رہتےکیونکہ ماساؤ گنجی اپنے اس شوق پر 30لاکھ روپے تک خرچ کر چکے ہیں اور انھوں نے اپنا گھر تک بیچ دیا ہے۔گنجی کے پاس موجود 5ہزار سے زائد مشہور سرخ دخش والی کیٹی کے مالک ہیں۔

گنجی کی اہلیہ یوشیکو کا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر کے شوق کی مکمل حمایت کرتی ہوں،مجھےکوئی پرواہ نہیں ہے کہ وہ ہیلوکیٹی پر کتنا خرچ کرتے ہیں،ہرکوئی دنیا پر اپنا نشان بنانا چاہتا ہےاور میرے شوہر کا خواب ہے کہ وہ جب دنیا چھوڑ کر جائیں تو اپنی کوئی ایسی شناخت چھوڑجائیں کہ دنیا انھیں یاد رکھے۔

 

تازہ ترین