• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا میزائل تجربے پر امریکہ اور جاپان کی تشویش

North Korea Missiles Experience Us And Japan

شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز کئے جانے والے بیلسٹک میزائل کے تجربےنے امریکہ اور جاپان کو ایک مرتبہ پھر تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ تجربہ پچھلے تمام تجربوں سے مختلف ہے ۔ نیا میزائل دور تک مارکر 

سکتا ہے۔میزائل جاپان کے سمندر کے قریب جا کر گرا جبکہ اس کی رینج امریکہ کے ساحلوں تک ہے ۔

یہ تجربہ شمالی کو ریا نے اس وقت کیا جب امریکہ اور جنوبی کو ریا کے صدر کی ملاقات جاری تھی۔

میزائل تجربے سے شمالی کو ریا نے امریکہ اور اس کے اتحا دیوں کے لیے خطر ے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

شمالی کو ریا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قدم پہلے سے نامکمل میزائل تجربہ کو کامیاب بنانے کے لیے اٹھا یا ہے ۔

جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کو ریا نے ان کے مغربی علاقے میں ایک میزائل فائر کیا جوچالیس منٹ کے اندر اندر اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے ۔

جنوبی کو ریا کا خیال ہے کہ شمالی کو ریا رواں سال مزید تجربات کرسکتا ہے ۔

جنوبی کو ریا کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ نیا میزائل شما لی کو ریا کے صوبے پیانگون سے داغا گیا جبکہ امریکی کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ میزائل جاپان کی سمندر ی حدود کے قریب گرایا ہے ۔

شمالی کو ریا کی کا بینہ کے سیکرٹری یو شید سوگا کاکہنا ہے کہ اس میزائل کی رینج پچھلے میزائلوں سے زیادہ ہے ۔

انہوں نےتجویز دی ہے کہ یہ پچھلے میزائلوں سے زیادہ دور تک مار کر سکتا ہے مگر انہوں نے زیادہ تفصیل نہیں بتائی کہ یہ کتنے فاصلے تک مار کرسکتا ہےیا کہاں جا کر گر سکتا ہے۔

پچھلے ہفتے جنوبی کو ریا کے صدر مون جے اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کو ریا کے میزائل تجربوں اور اسلحہ میں اضافے کی مخالفت میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملا قات ہوئی تھی ۔

جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی سمندری حدودکے قریب ایک میزائل فائر کیا گیا ہے ۔ تاہم وہاں مو جو د کسی جہاز اورکشتی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 کوریائی خطے کو 1950 اور 53 کی لڑائی کے بعد دوالگ الگ حصوں جنوبی و شمالی میں تقسیم کردیا گیا تھا تاہم شمالی کو ریا کےرہنما کم جو نگ اور امریکی نظریات میں فرق پایا جاتا ہے ۔

 امریکہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کا مخالف ہے جبکہ شمالی کوریا امریکہ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آئے دن میزائل تجربات کرتا رہتا ہے۔

 

 

 

 

تازہ ترین