• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاق اڑانے کی بڑی سزا، بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل

The Big Punishment For Fun Killing Sister In The Hands Of Brother

جی ہاں! خراب لکھاوٹ پر بہن کے چھیڑنے پربھائی کا خون اتنا سفید ہوگیاکہ اس نے اپنی ہی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

لا ہور کے علاقے شالیمار میں گیارہ سالہ عبدالرحمان نے اپنی دادی کے گھر اپنی نو سالہ بہن ایمان تنویرکو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

پولیس نے منگل کو عبدالرحمان کو اپنی بہن کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 30 جون کو بچے اپنی دادی کے گھر عید کی چھوٹیاں منانے آئے تھے،بچوں نے دادی کی غیر موجودگی میں لکھائی کا مقابلہ کیا ۔

نو سالہ ایمان نے اپنے گیارہ سالہ بھائی عبدالرحمان کی لکھائی کا مذاق اڑایا جو اسے اتنا ناگوار گزرا کہ اس نے اس ہی کے دوپٹے سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔

قتل کے بعد جب اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے اپنی کلائی کاٹ کر خود کو کمرے میں بند کر لیا۔

جب دادی کی واپسی ہوئی اور کافی بار دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود دروازہ نہ کھلاتوپڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا گیا۔

جب گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ بچی کی لاش زمین پر پڑی تھی اور بچے کے ہاتھ سے خون رس رہاتھا۔

اس سے قبل پولیس نے تفتیش کے لئے مقتولہ کی سوتیلی ماںصبا کو حراست میں لیا تھا جسے پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

جب بچے سےتفتیش کی گئی تو بچے نے اپنا گناہ قبول کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے قتل کرنے کا طریقہ بھارتی ڈرامہ ــ’’سی آئی ڈی ‘‘ سے سیکھا ۔

تازہ ترین