• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :قیدی فرار معاملہ،محکمانہ تحقیقات کا آغاز

Karachi The Escape Case Case Court Investigation Begins

کراچی کی سینٹرل جیل سے 2 قیدیوں کے فرار کےسلسلے میں سینئر سپریٹنڈنٹ اور دیگر کے ملوث ہونے کے بارے میں محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جس کیلئے ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

سندھ حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی ہیں جبکہ سی ٹی ڈی کے عمر شاہد حامد اور راجہ عمر خطاب شامل ہیں۔

کمیٹی قیدیوں کے فرار کے سلسلے میں سینئرسپریٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ شیخ کی مجرمانہ غفلت اور مداخلت کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جیل کے گریڈ 19 کے اس افسر کو ملازمت سے برخواست کیا جاسکتا ہے جبکہ ان سے نچلے گریڈ کے سینٹرل جیل کے دیگر افسران اور اہلکاروں کیخلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین