• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعش جلانے کے بجائے فریزر میں رکھیں، بھارتی عدالت کا فیصلہ

High Court Allows Preservation Of Ashutosh Maharajs Body

 بھارت نت نئےانداز میں عقیدت مندی نبھانے کی خاطر دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن اب بتوں اور مورتیوں کا دور ہوا پرانا بھارت میں نعش کو ہمیشہ کے لئے فریزرمیں رکھا جائے گا ۔

جی ہاں انڈیا کے روحانی پیشوا آشوتوش مہاراج کا جسد خاکی جلانے کے بجائے دو سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اب بھی فریزر میں رکھا جائے گا جس کے لئے باقاعدہ طور پر عدالت نے بھی اجازت دے دی ہے ۔

آشوتوش مہاراج کی موت 2014میں دل کادورہ پڑنے سے واقع ہوئی جس کے بعد عقیدت مندوں کی جانب سے ان کی نعش کو جلانے کے بجائے ایک بڑے آشرم کی زینت بنایا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق '’دیویا جیوتی جاگرتی‘ عقیدے کے ماننے والوں کا یقین ہے کہ ان کے مہاراج آج بھی مرے نہیں بلکہ وہ گہرے ’مراقبے ‘میں ہیں اور ایک دن وہ ضرور زندہ ہوجائیں گے ۔

آشوتوش مہاراج کے بیٹے دلیپ جھا کی جانب سے بھارت کی عدالت سے والد کےجسد خاکی کو نذر آتش طلب کرنے کی اجاازت طلب کی گئی تھی۔

دوسری جانب مہاراج کے عقیدت مندوں کے مطابق آشوتوش مہاراج کی نعش دوبارہ زندہ ہونے کے یقین کی خاطر جسد خاکی فریزر میں رہنے کے حق میں مقدمے دائر کیا گیا تھا جس کے تین سال بعد عقیدت مند فتح یاب ہوئے اور بھارتی عدالت نے نعش جلانے کے بجائے فریزر کرنے کی اجازت دے دی ۔

مہاراج کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کی موت کی تصدیق ڈاکٹرز کی جانب سے کی جاچکی ہے لیکن عقیدت مند اور بھارتی عدالت اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔

تازہ ترین