• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ctd Arrest Five Banned Outfit Members From Karachi

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی پر قاتلانہ حملے سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی منیر احمد شیخ کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان ذوالفقار عباسی، عمران خانزادہ، وقاص، عزیز گل اور اعظم کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 20 آوان بم، دستی بم، رائفل اوردیگراسلحہ برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک کالعدم مذہبی تنظیم اور ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

ایک ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سینٹرل جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی کو قتل کرنے کی غرض سے ان کی گاڑی پر شاہراہ فیصل کے علاقے میں فائرنگ کی تھی تاہم وہ محفوظ رہے اور بعد میں پریڈی کے علاقے صدر میں ایک دوسرے گروپ کے حملے میں امان اللہ نیازی جاں حق ہوگئے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

تازہ ترین