• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
People Of Indian Origin In Israel To Get Oci Card Modi

مودی کا تین روزہ اسرئیل کا تاریخی دورہ جہاں بھارت کے لئے کروڑوں کے دفاعی معاہدوں کی منظوری کا ذریعہ بنا ،وہیںاسرائیل میں موجود مودی کے مداحوں کی تعداد بھی کھل کر سامنے آگئی ۔

جی ہاں ،بدھ کے روز تل ابیب کے کنونشن سینٹر میں بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خطاب کیا جس کے باعث مودی کو سننے کےلئے 5000 اسرائیلی بھارتی نژاداسرائیلی شہریوں نے کنونشن پہنچ کر بھارت اور مودی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم نیتن یاہو نے مجمع سےمخاطب ہوتے کہا ’ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں، آپ کا احترام کرتے ہیںاور آپ کو سراہتے ہیں کیونکہ آپ سب ملک کے مختلف حصوں سے ایک بڑی تعداد میں یہاں پہنچے ہیں جو یہودیوں کے مقابلے میں بھی ایک بڑی تعداد ہے۔‘‘

 

 

تقریب سے خطاب کے دوران نریندر مودی کی جانب سے دونوں ممالک کو قریب لانے کا سبب بننے والی بھارتی پروازیں جلد ہی شروع کرنے کا اعلان کیاگیا ۔ساتھ ہی تارکین وطن کے لئے پی آئی او اور او سی آئی کارڈ کے ساتھ ساتھ تیز رفتار ویزہ کی سہولیات اور اسرائیل میں ایک ہندوستانی ثقافتی مرکز قائم کرنے کاوعدہ کیا گیا ۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے جے ایف آر جیکب سمیت اسرائیل میں کام کرنے والے سینکڑوں یہودی ہندوستانیوں کی خدمات کو سراہا

اور اسرائیل اور بھارت کے 25سالہ سفارتی تعلقات کا سہرا بابا فریدالدین کی کوششوں کر سر باندھا ۔

دوسری جانب مودی نے بی جے پی کی بھارت میں حکومی کامیابیوں کا ذکر بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری حکومت نئی جے ایس ٹی ٹیکس کے تعارف کے ساتھ ساتھ عوام کو رہائش کے لئے فراہم کی جانے والی سبسڈی ، جبکہ نیم کوٹیڈ فرٹیلائزرکا استعمال کرکے اہم قومی خدمات انجام دے رہی ہے۔

مائیکل ڈینیل جو اسرائیل میں منعقد ہونے والے بالی ووڈ تقاریب کے منیجرکے طور پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ان کے بقول’ ہم نے ایسا مجمع جب دیکھا جب فلم اسٹار گووندا اسرائیل آئے تھے۔

تقریب کا آغاز بھارت اور اسرائیل کے قومی ترانوں سے کیا گیا جو اسرائیلی گلوکار لیکن بھارتی شناخت رکھنے والی گوکارہ لائرا اتزہاک نے گایا۔

لائرا اتزہاک 1970سے اسرائیل میں مقیم ہیں۔ انہوں نےاپنے پہلے موسیقی البم کے لئے دونوں ممالک کی فیوژن تیار کی ہے جبکہ وہ بہت جلد بھارت میںبھی اپنی آوازکا دوبارہ جادو بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

تازہ ترین