آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Panamas Fascination And Performance Are Our Actions Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری کارکردگی ہمارا اعمال نامہ ہے جبکہ پاناما صرف افسانہ ہے،لوگ پاناما کا فسانہ نہیں وزیراعظم کے کارنامے یاد رکھیں گے۔

حویلی بہادشاہ پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا پاناما کے فسانے اور وزیراعظم نوازشریف کے کارناموں کا کوئی مقابلہ کرسکتا ہے؟

x
Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدالتوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،جس نے نندی پور پروجیکٹ میں ڈاکہ زنی کی وہ آج احتساب پارٹی میں شامل ہے،اگر ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو بلاامتیاز کڑا احتساب کرنا ہوگا۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ عوام کی خدمت ہی وزیراعظم کا اعمال نامہ ہے،ہمارے منصوبوں کی شفافیت کی دنیا گواہی دے رہی ہے ،حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ سے فی میگا واٹ بجلی 4لاکھ 88 ہزار ڈالر میں حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین پاورپروجیکٹس میں 168ارب روپےکی بچت کی گئی،منصوبوں کے آغاز پر مخالفت ہی مخالفت تھی آج ان فیصلوں کے مثبت نتائج آئے ہیں۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں