• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ :ساس نے بہو کو مٹی کا تیل چھڑک کر جلا دیا

Naushera Mother In Law Burned Daughter In Law By Sprinkling Kerosene Oil

نوشہرہ کے علاقے پبی خان شیر گھڑی میں سسرال والوں کے ظلم کا المناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

ساس نے بیٹے اور بیٹی کے مددسے بہو پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی، بری طرح جھلسنے والی خاتون گزشتہ روز انتقال کرگئی، مقتولہ اطلس بی بی کی شادی دو سال قبل ایاز سے ہوئی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے دیور کو گرفتار کرلیا جبکہ ساس اور نند نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلس بی بی نے مرنے سے قبل بیان دیتے ہوئے بتایا کہ دیور اسحاق، ساس نورجہاں اور نند شکیلہ نے لڑائی کی اور اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

اطلس بی بی نے خود بیان درج کرایا کہ ساس، دیور اور نند تینوں نے مل کر مجھ پر تیل ڈال کر آگ لگادی تھی۔

اطلس بی بی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کے وہ عید کے دوسرے دن والدین سے ملنے آرہی تھی کہ ساس نے پہلے اس کا بچہ چھین لیا اور پھر لڑائی شروع کرکے اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

خاتون کے والد نے عدلیہ اور حکومت سے انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے، حوا کی بیٹی کے لیے عید پر ماں باپ سے ملنے کی خواہش جان لیوا ثابت ہوئی ،رشتہ دارغم سے نڈھال ہیں وہ صرف انصاف چاہتےہیں۔

66

تازہ ترین