• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ronaldinho And Friends Match Free Tickets Distributed In Lyari

لیژر لیگز فٹ بال انتظامیہ نے کراچی میں رونالڈینو اینڈ فرینڈز کے میچ سے قبل جمعے کو نمائشی میچ دیکھنے کے لیے لیاری کے فٹ بال شائقین میں ایک ہزار مفت ٹکٹ تقسیم کیے۔

کراچی میں فٹ بال شائقین اور کھلاڑیوں کا کا ایک بڑا حلقہ لیاری میں عوام ہے، لیژر لیگز انتظامیہ کی جانب سے میچ کے ٹکٹ کی تقسیم کے موقع پر انتہائی رش دکھائی دیا۔

انہوں نے میچ دیکھنے کے لئے مفت ٹکٹ تقسیم کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل فٹ بالر کی آمد کو پاکستانی فٹ بال کیلئے انتہائی خوش کن قرار دیا۔

مفت ٹکٹ ملنے پر لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال کے کھیل سے محبت کرنے والے ہیں اور میچ دیکھنے کے لیے ضرور جائیں گے۔

تازہ ترین