آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Opponents Are Unhappy With The Rapid Growth Of The Country Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے، دھرنا گروپ کی ہٹ دھرمی نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فرانسیسی سفیر سے لاہور میں ملاقات کی اور کہا کہ مخالفیں کو ڈر ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے انکی سیاست ہمیشہ کیلیے دفن ہو جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑھتی ترقی کو دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے، ایک طرف ویژن سے عاری سابق حکمران ہیں ،جنہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، دھرنا گروپ ہے جس نے انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنا چاہا۔

x
Advertisement

شہبازشریف نے مزید کہاکہ دھرنا دینے والے اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، افراتفری اور انتشار کی سیاست نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں