• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈینہوسیون نے لیژر لیگز فٹ بال کی دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ریان گگز کی ٹیم کو 1-2سے شکست دے دی۔

عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والامیچ پندرہ پندرہ منٹ کے چار ہاف پر مشتمل تھا۔ میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا اور رونالڈینہو سیون کے رابرٹ پائرزنے پینالٹی کک پر پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔

اس گول کے جواب میں ریان گگز کے کھلاڑیوں نے کئی عمدہ مووز بنائیں، لیکن پہلے ہاف میں انہیں گول کرنے میں پھر بھی کامیابی نہیں ملی۔

دوسرے ہاف میں ریان گگز کے کھلاڑی نے ڈی میں دو بارہ فائول کیا جس پر رونالڈینہو سیون کو دوسری پینالٹی ملی لیکن اس پر گول نہیں ہوسکا۔

ریان گگز کے نیکولس اینلکا نے ٹیم کیلئے پہلا گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

میچ کا وننگ گول مقامی کھلاڑی سعد اللہ نے کیا، یوں رونالڈینہو سیون نے مقابلہ دو، ایک سے اپنے نام کرلیا۔

ریان گگز کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی اور کئی عمدہ موو بنائے لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔  

رونالڈینہو سیون اور گگز سیون کی ٹیموں میں دیگرغیر ملکی اسٹار فٹ بالرز رابرٹ پائرز، لوئس بائومورٹے، نیکولس اینلکا، ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹنگ شامل تھے ۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، نبیل گبول،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔ رینجرز اور فوجی دستے تعینات کئے گئے تھے اور اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے ہر شخص کی مختلف جگہوں پر تلاشی لی جاتی رہی۔

میچ کے آغاز سے قبل روایتی لوک رقص اور  میوزیکل پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

تازہ ترین