• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ، مہاجر کیمپ میں 2حقیقی بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مانسہرہ(نمائندہ جنگ)خاکی افغان مہاجر کیمپ نمبر5میں دو حقیقی بھائی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ افغان مہاجر کیمپ نمبر5میں ٹرانسفارمر میں خرابی پیدا ہوگئی جسے ٹھیک کرنے کے لئے دو حقیقی بھائی عثمان اور صدیق ازخود ٹھیک کرنے پول پر چڑھ گئے دونوں کو اچانک کرنٹ لگا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واضح رہے کہ 28رمضان المبارک کو بھی مانسہرہ شہر میں کرنٹ لگنے سے احسان لائن مین گرڈ سٹیشن کے غیر ذمہ دار عملے کی بھینٹ چڑھ گیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔
تازہ ترین