• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی کی ”مُام“ اور اسپائیڈر مین بزنس میں سب سے آگے

Mom Box Office Collection Day 3 Collects Rs 1440 Crore

بالی وڈ اسٹار سری دیوی کی ”مُام“ نے تین دن میں14کروڑ بھارتی روپوں کا بزنس کرکے بالی وڈ کوجیت لیا۔

پاکستانی اسٹارسجل علی اور عدنان صدیقی سمیت بالی وڈ کے نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ کی یہ فلم باکس آفس پر اس ہفتے پیسے کمانے میں نمبر ون رہی اور تین دن میں14کروڑ کا بزنس کیا۔

”مُام“ بھی”ہندی میڈیم“ کی طرح چھوٹے بجٹ کی بڑی فلم ہے اسی لیے ابھی سے یہ فلم بزنس کے لحاظ سے کامیاب ہوچکی ہے۔اپنے دیس کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے اس فلم نے مزید15کروڑ کمالیے ہیں۔اس طرح اس فلم کا دنیا بھر میں بزنس پاکستانی روپوں میں45کروڑ ہوچکا ہے۔

پاکستان میں عید کی ریلیز فلموں کی نمائش دو ہفتوں سے جاری ہے۔7کروڑ سے کچھ کم بجٹ کی سوشل کامیڈی”مہرالنساء وی لب یو“ اب تک تقریباََ12کروڑ کا بزنس کرچکی ہے ۔23کروڑ کے بڑے بجٹ کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم اب تک تقریباََ14کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

عید پر ہی ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلمیں جن میں اینی میٹڈ”ڈسپکیبل می“سائنس فکشن ”ٹرانسفارمر فائیو“ اور ایڈوینچر سے بھرپور”پائرٹس فائیو“ شامل ہیں اب تک پاکستانی سینما گھروں سے مجموعی طور پرتقریباََ10کروڑ کماچکی ہیں۔

ہالی وڈ کی فلموں کی دنیا بھر اور نارتھ امریکن باکس آفس کی بات کریں توہالی وڈ کے سپر ہیرو ”اسپائیڈر مین“نے دنیا بھر سے صرف تین دنوں میں27کروڑروپے اپنے جال میں سمیٹ لیے۔”اسپائیڈر مین ہوم کمنگ“ امریکا سمیت دنیا بھر میں پسند کی گئی ہے۔

ابھی اس فلم کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ چین میں ریلیز باقی ہے۔اینی میٹیڈ ”ڈسپکیبل می“ کا اب تک کا دنیا بھر میں بزنس 30ارب ہوچکا ہے۔ایک اور سپر ہیرو بلکہ سپر ہیروئن کی”ونڈر وومن“ اپنے اکاوٴنٹ میں 80ارب روپے کے قریب ٹرانسفر کرچکی ہے۔

تازہ ترین