• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبالرز کی پاکستان آمدپرغیر معمولی پذیرائی ملی،شاہ زیب ٹرنک والا

We Got Respect On Arrival Of International Footballers Shahzeeb

لیژر لیگ کے سی ای ای او شاہ زیب محمود ٹرنک والا نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیژر لیگز کو جتنی پذیرائی ملی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے، شکرانہ ادا کرنے مدینہ شریف آیا ہوں۔

مدینہ منورہ سے بذریعہ فون گفتگو کرتے ہوئےشاہ زیب محمود کا کہنا تھاکہ اللہ نے ہمیں بڑی کامیابی دی ،اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے ، عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ بن گیا ہے، لیژر لیگز فٹ بال کی کامیابی پر شکرانے کیلئے مدینہ شریف آیا ہوں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رونالڈینہو سمیت دنیا کے بہترین کھلاڑی یہاں آئے اور بہ خیر و خوبی میچز کھیل کر اپنے ملک روانہ ہوگئے۔ لیژر لیگز کے کامیاب میچز نے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج قائم کردیا ہے اور اب انشاء اللہ پاکستان میں غیرملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

کل جو لوگ کہتے تھے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک نہیں ہے آج انہیں جواب مل گیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے بالکل محفوظ ملک ہے۔ لیژر لیگز کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کریں گے اور مستقبل میں بھی ایسے بے شمار ایونٹس کرائیں گے۔

میں پاکستان میں غیرملکی کھلاڑیوں کو بہترین سیکورٹی اور میچز کو کامیاب بنانے میں افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی کھیلوں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو یقیناً رونالڈینہو، ریان گگز اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر اچھا ایکسپوژر ملا ہوگا جو مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔

دریں اثنا لیژر لیگز میں شرکت کرنے والے رونالڈینہو اپنے ساتھی فٹبالرز کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے وطن روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین