مانسہرہ(نمائندہ جنگ) مانسہرہ تھانہ صدر کے علاقہ میں 30 سالہ نوجوان کو قتل کر کے نعش برساتی نالہ میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔تھانہ صدر کے علاقہ جبڑی پینگل کے رہائشی وحید ولد ریاض کو نامعلوم افرادنے قتل کرنے کے بعد نعش برساتی نالے کے قریب پھینک دی اورفرار ہوگئے دیہاتیوں کی اطلاع پر صدر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔نماز جنازہ کے بعد دفنا دیا گیا۔