• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Pcb And The Super League Will Be Headed By One

مستقبل میں پی سی بی اور پی ایس ایل چیئرمین ایک ہی ہوگا۔اس بات کا اعلان لاہور میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ہونے والی میٹنگ میں ہوا۔

لاہور میں نجم سیٹھی کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں پہلی بار چھٹی ٹیم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پی ایس ایل کی پانچ پرانی فرنچائز ٹیموں نے پی ایس ایل انتظامیہ کو آمدنی میں سے شیئر دینے کی بات کی لیکن اجلاس کو بتایا گیا کہ فی الحال ایسا ممکن نہیں ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز دس ستمبر تک اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں گی جبکہ پچھلے سال کے دس کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔

اجلاس میں پی ایس ایل تھری میں شامل فرنچائز کے نمائندے شریک ہوئے۔

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی اجلاس کی صدارت کی۔

فیصل مرزا مستعفی
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے منتظمین کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب پاکستان سپر لیگ کے ماسٹر مائنڈ اور پلیئرز مینجمنٹ کے روح رواں فیصل مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

اجلاس کے دوران انکشاف ہوا کہ فیصل مرزا نے پی ایس ایل چھوڑ کر دبئی کی ایک کمپنی جوائن کرلی ہے۔

فیصل مرزا لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے معاہدہ کرنے اور انہیں پاکستان لانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔

 

تازہ ترین