• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کا انوکھا شہر ، جہاں عورتوں کا داخلہ ممنوع ہے

جاپان میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں صرف عورتوں کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ مردوں کوبھی ایک شرط پر اندر جانے کی اجازت ہے ۔یہ ہے جاپان کا شہر" اوکینوشیما "



جاپان ،چین اور کوریا کے درمیان غیر ملکی تجارت کا مرکزی نقطہ ایک چھوٹے جزیرے پر مشتمل جاپان کا شہر’اوکینوشیما ‘ہے جہاں صدیوں پرانی روایت کے سبب شہرکو مذہبی زون کہلانے کے باعث اہم مانا جاتا ہے اور ماضی میں یہاں بحریہ کے تحفظ کے لئے دعا بھی کی جاتی تھی ۔

شہر میں ہر سال دو گھنٹے کے لئے ایک سالانہ تہوار منایا جاتا ہے جس میں شرکت کے لئے صرف200 لوگوں کو اجازت دی جاتی ہے ۔

اس تہوار میں صرف مرد شرکت کرسکتے ہیں وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ وہ مندر کی زمین پر قدم رکھنے سے پہلے غسل کرے گا ۔

یونیسکو کی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے پولینڈ میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں اس جگہ عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ شہر میں پادریوں کے سوا سب کے داخلے پر پابندی پر غور کررہے ہیں کیونکہ حکام خوفزدہ ہیں کہ اتنی تعداد میں زائرین کا یہاں آنا نقصان دہ ہے ۔

ترجمان کا اے ایف پی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ خواتین پر پابندی کاتعلق صنفی امتیاز سے نہیں بلکہ سمندر میں خطرناک سفر طے کرکے شہر تک پہنچنے سے ہے جس کے باعث مزار پر خواتین کے آنے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔

ـان کا مزید کہنا تھا کہ’خواتین پر پابندی کا مقصدان کی حفاظت ہے نہ کہ ’صنفی امتیاز ‘

تازہ ترین