• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Wild Tiger Family Pose For Amazing Selfies In Front Of Forest Camera Trap

جنگل کے بادشاہ شیرکو آج تک آپ نے چیر پھاڑ کرتے دیکھا گیا ہوگا جس کے باعث شیر کا شمار خطرناک ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے لیکن اگر بات ہو سیلفی لیتے شیروں کے معصوم سے پوزز کی تو ہر ایک حیرانگی کے ساتھ خوب لطف اندوز بھی ہوتا دکھائی دے گا ۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ شیروں نے سیلفی کیسے لی ؟تو جناب یہ مشکل دور کی گئی روس کے مشرق میں قائم نیشنل پارک میں جہاں زمین میں آٹومیٹک کیمرے نصب کرکے سائبرین شیروں کے مختلف پوزز کو کیمرے کی نظر میں قید کیا گیاہے۔

کیمرے سے لی گئی ویڈیو اور تصاویر کو دیکھ کر دیکھ کر اندازہ کیاجاسکتا ہے کہ ماں رات کے شکار کے بعد جب بچوں کے پاس پہنچتی ہے تو تھکن غالب آجاتی ہے لیکن شیرنی کے بچے اس کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں ۔

بچوں کی خوشی کی خاطر شیرنی تھکن کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہوجاتی ہے جسےکیمرے نے بہت خوبصورتی کے ساتھ محفوظ کیا ہے ۔

کیمرے کے ذریعے بہت سی تصاویر لی گئی ہیں جن میں شیر کے بچے ماں کے ساتھ ایک خوشحال فیملی کی طرح خوشی سے جھومتے نظر آتے ہیں ۔

دوسری تصاویر میں شیر نی کے بچوں کو کیمرے کے قریب آتے دیکھا گیا جس کے باعث میموری کارڈ باہر آکر ویڈیو کے کٹ کرنے کا باعث بنتا ہے ۔

زمین میں کیمرے نصب کرکےپہلی بار سائبرین شیروں کی زندگی اور کے طور اطوار کو نوٹ کیا گیا ہے۔



غیر ملکی رپورٹ کے مطابق یہ کیمرے شیروں اور دوسرے ختم ہونے والے جاوروں کی حفاظت کے لئے نصب کئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ سائبرین شیروں کا شمار روس میں ناپید ہونے والے شیر وں میں ہوتا جس کے باعث ان کے شکار پرمکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ایک اندازہ ہے کہ سائبریا میں اس وقت 600سائبرین شیر موجود ہیں ۔

تازہ ترین