• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔سر میری بیٹی نے انٹرمیڈیٹ کامرس پارٹ ٹو کا امتحان دیا ہے اور وہ ابھی رزلٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے بعد بی بی اے کیلئے اپلائی کرے۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ کیا بی بی اے اس کے لئے صحیح ہے اور مستقبل میں کیا اسے آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔ (علی مرتضیٰ۔سیالکوٹ)
ج۔مرتضیٰ اگر آپ کی بیٹی نے کامرس انٹرمیڈیٹ میں اچھے گریڈ حاصل کئے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہے کہ وہ اکائونٹنگ اینڈ فنانس کا انتخاب کرے۔ اگر میتھی میٹکس میں اس کی دلچسپی نہیں اور وہ نمبرز میں اچھی نہیں تو پھر بزنس ایڈمنسٹریشن کا انتخاب کرسکتی ہے۔ دونوں ڈگریاں خواتین کیلئے بہتر ہیںاور زیادہ تر لڑکیاں اکائونٹس اور کامرس کی فیلڈ میں آگے ہیں۔
س۔ عابدی صاحب! میں بی ایس میں اپنی اسپیشلائزیشن کے حوالے سے بہت پریشان ہوں۔ میں یہ فیصلہ نہیں کر پارہی کہ میں بائیوٹیکنالوجی اور بائیو انفارمیٹک میں سے کس کا انتخاب کروں اور ان میں سے پاکستان اور بیرون ملک ڈیمانڈ کس ا سپیشلائزیشن کی ہے۔ (نائلہ زاہد۔لاہور)
ج۔میں نہیں جانتا کہ انٹرمیڈیٹ میں آپکے کیا گریڈ ہیںاور آپ نے کن مضامین کا انتخاب کیا تھا کیونکہ اگر آپ نے بائیولوجی کے مضامین رکھے تھے تو بائیو لوجی کے حوالے سے بے شمار ا سپیشلائزیشن ہیں اور اگر آپ نے اپنا انٹرمیڈیٹ کمپیوٹر سائنس کی اسپیشلائزیشن کے ساتھ مکمل کیا ہے اور آئی ٹی کی فیلڈ میں آپکی دلچسپی ہے تو آپ آئی ٹی اور بائیولوجی کے کمبینیشن کا بھی انتخاب کرسکتی ہیں اور میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ بائیوٹیکنالوجی کا انتخاب کریں ،اسکی مانگ پاکستان اور بیرون ملک دونوں میں ہے۔
س۔سر میں نے آئی بی اے سکھر میں بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس میں ایڈمیشن لیا ہے براہِ مہربانی مجھے اس فیلڈ کا ا سکوپ بتائیں ۔ میرے کئی دوست مجھے بی بی اے کا مشورہ دیتے ہیں۔ میں فیصلہ نہیں کرپارہا ، میرے ایف ایس سی میں 70%نمبر ہیں۔ مجھے بتائیں مجھے کیا کرنا چاہئے؟ (علی مہدی۔سکھر)
ج۔اکائونٹنگ اینڈ فنانس ایک بہت مضبوط ایریا ہے اور اسمیں کیریئر کے حوالے سے بے شمار مواقع موجود ہیں آپ اپنی یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے سے چیک کریں کہ اس ڈگری کے ساتھ آپکو کن پروفیشنل اکائونٹنگ باڈیز سے Exemption مل سکتی ہیں۔ کیونکہ ACCA, ACMA اور سی اے یہ تمام پروفیشنل اکائونٹنگ باڈیز بیچلر آف اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے طالب علموں کو ان کے ڈگری اور گریڈ کی وجہ سے Exemptionمہیا کرتی ہیں۔ اگر آپ کی دلچسپی اکائونٹنگ اینڈ فنانس میں نہیں ہے تو آپ فنانس اور رسک مینجمنٹ کی طرف جا سکتے ہیں یا آپ فنانس اینڈا کنامکس کے کمبی نیشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ان تمام اسپیشلائزیشن میں آگے بڑھنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
س۔میں نے بی ڈی ایس کیا ہے اور ایم فل بائیو کیمسٹری میں کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میں اس ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کروں یا نہیں؟ (رانا ظفر۔سندھ)
ج۔اگر آپ ڈینٹسٹری کے بعد ایم فل کرنا چاہتے ہیںتو بائیو کیمسٹری بھی اچھا انتخاب ہے ۔اس کے علاوہ آپ ڈینٹل ہائی جین ،اورل مائیکرو بیالوجی اور امیونالوجی یا کلینکل بیکٹریالوجی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین