آپ آف لائن ہیں
منگل7؍شعبان المعظم 1439ھ24؍اپریل 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Mccs Honorable Membership For Misbah Ul Haq Forever

ملبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کی کرکٹ کے لئے خدمات کے اعتراف پر تاحیات اعزازی رکنیت دے دی ۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں،ان سے پہلے مشتاق محمد، عمران خان، جاوید میانداد، جاوید برکی، ظہیر عباس، وسیم اکرم، وقار یونس اور دیگر مشہورکرکٹرز یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

x
Advertisement

یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخر پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ تھے جنہیں 2015 میں لائف ٹیم اعزازی رکنیت دی گئی تھی۔

مصباح الحق 75ٹیسٹ میچوں کی 132اننگز میں 46اعشاریہ 62کی اوسط سے 5222رنز بناچکے ہیں،جس میں 10سنچریاں اور 39نصف سنچریاں شامل ہیں۔ٹیسٹ میچوں میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 161رنز ناٹ آؤٹ ہے ۔

162ایک روزہ میچز کی 149اننگز میں ان کے مجموعی رنز 5122ہیں،ان کا بیٹنگ اوسط 37اعشاریہ 52 ہے ، ایک روزہ میچوں میں کوئی سنچری نہیں بناسکے ، ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 96رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں