• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش فٹبالر وین رونی نے اپنے بچپن کے کلب ایورٹن کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلے ہی میچ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد رونی پہلا میچ کھیل رہے تھے۔

تنزانیہ نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں تقریبا 35 ہزار تماشائیوں کے سامنے انگلش فٹ بال کلب ایورٹن اور گور ماہایہ ایف سی کے درمیان ایک فرینڈلی میچ ہوا جس میں سینٹر آف اٹریکشن انگلش فٹ بالر وین رونی تھے۔

وین رونی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ کر پہلی بار ایکشن میں نظر آئے ۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، لیکن رونی کے شاندار گول کی بدولت انگلش کلب ایورٹن نے یہ میچ 2-1 سے جیت لیا۔

تازہ ترین