• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Tents For Local Pilgrims Allocated In Saudiarab

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اس سال سرکاری حج پروگرام کے تحت مقامی حاجیوں ( سعودی شہریوں اور تارکین وطن) کے لیے کمپنیوں اور اداروں کو خیمے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق ان کمپنیوں اور اداروں کے لیے جمرات پل کے نزدیک کیٹگری اے میں30 خیمے مختص کیے گئے ہیں، ہر خیمے کا کرایہ 7500 ریال ہوگا۔

کیٹگری اے 2 میں گیارہ کیمپ الاٹ کیے گئے ہیں اورایک خیمے کا کرایہ 6877 ریال ہوگا۔

کیٹگری بی میں دس کیمپ مختص کیے گئے ہیں اور ان کا فی خیمہ کرایہ 6250 ریال ہوگا۔

کیٹگری سی میں17 کیمپ مختص کیے گئے ہیں جس میں ہر خیمے کرایہ 5000 ریال ہوگا۔

ڈی 1 کیٹگری میں32 خیمے ،ڈی2 میں 19اور ای میں61 خیمے مقامی حاجیوں کے مختص ہوں گے۔ان تینوں کیٹگریزمیں فی خیمہ کرایہ بالترتیب 3750، 2500 اور 1500 ریال ہوگا۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ حج پروگرام کے تحت کام کرنے والی کمپنیوں کو رعایتی نرخوں پر خیمے الاٹ کیے گئے ہیں۔انہیں کیٹگری سی میں پانچ ، کیٹگری ڈی میں 19 ، ڈی 2 میں ایک اور کیٹگری ای میں 20 خیمے کم قیمت پرمختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین