لندن کے آل انگلینڈ میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکی اسٹار وینس ولیمز کا مقابلہ برطانیہ کی جوانا کونٹا کے درمیان ہوا ۔
امریکی کھلاڑی کے تجربے کے آگے جوانا کی ایک نہ چلی ،وینس ولیمز نے انگلش کھلاری کو 6،4 اور 6،2 سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی ۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کے گاربئین موگوروزا کا سامنا سلواکیہ کی میڈیلینا ریباریکووا سے ہوا ۔
موگوروزا نے اس میچ میں 6۔1 اور6۔1 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا ،ومبلڈن ویمن ایونٹ کا فائنل کل وینس ولیمز اور گاربیئن موگوروزا کے درمیان کھیلاجائے گا۔