آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

گزشتہ چنددنوں سے بلوچستان پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر ہے جس میں دہشت گردوں نے صوبے میں لوگوں کا چین سکون خراب کر رکھا ہے۔ جمعرات کی صبح ایس پی قائد آباد ڈویژن مبارک شاہ کو دفتر جاتے ہوئے تین محافظوں سمیت گھر سے کچھ ہی فاصلے پر نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ چار روز قبل چمن میں ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد مہمند کو بھی دہشت گردوں نے خود کش حملے میں اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ معمول کے گشت پر تھے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کی یہ نئی لہر انتہائی افسوسناک ہے دہشت گردوں کے یہ حملے بلوچستان میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہراساں کرنے کے لیے کئے جا رہے ہیں یہ وہ بچے کھچے دہشت گرد ہیں جو کہ یا تو ملک کے دوسرے علاقوں سے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے نتیجے میں بھاگ کر یہاں آگئے ہیں۔ مزید برآں افغانستان سے بھی بلوچستان میں دہشت گرد داخل کیے جا رہے ہیں جوکہ بڑے تجربہ کار اور تربیت یافتہ ہیں اور یہ سب افغانستان اور بھارت مل کر رہے ہیں جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پیش پیش ہے۔
اس بات کا اعتراف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو نے بھی اپنے بیان میں کیا تھا کہ کر اچی اور بلوچستان خاص طور پر بھارتی دہشت گردی کے نشانے پر ہیں۔ سکیورٹی فورسز ملک کے

x
Advertisement

دوسرے علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بڑی حد تک امن و امان کے قیام میں کامیاب بھی ہوئی ہیں لیکن غیر ملکی اسلحہ اور سرمایہ ملنے کی وجہ سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا نہیں ہو سکا۔ انہیںمقامی علیحدگی پسند عناصر کی شہ بھی حاصل ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سیکورٹی اداروں کو مزید فعال کر کے ہی اس صورت حال پر قابو پا سکتی ہے۔اس کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں