آپ آف لائن ہیں
منگل7؍شعبان المعظم 1439ھ24؍اپریل 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

بھارتی کرکٹرز اشیش نہرا اور گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ 2011کے فائنل سے متعلق ارجُنا رانا ٹنگا کے تحقیقات کے مطالبے کو حیران کن اور حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔

بھارتی فاسٹ بولر اشیش نہرا کا بیان سے متعلق کہنا ہے کہ اس طرح کی باتوں پر کان نہیں دھرنے چاہیے۔

x
Advertisement

دوسری جانب بھارتی سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا کہ ارجنا رانا ٹنگا کو الزامات کے ثبوت دینے چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے نے بیان دیا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ 2011ء کا فائنل فکس تھا جس میں سری لنکا کو بھارت نے نہیں ہرایا بلکہ سری لنکا خود ہارا تھا۔

ورلڈکپ 2011کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو6وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

 

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں