• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے ساتھ میچ میں فتح کی امید ہے،ثناء میر

Sri Lanka Is Expected To Win In The Match Sana Mir

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کو ورلڈ کپ میں سری لنکا کیساتھ ہونے والے آخری میچ میں فتح کی امید ہے ۔ ہفتے کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان لیسٹر میں میچ ہو گا ۔

کپتان ثناء میر نے ٹیم کو سری لنکا سے جیت کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کیلئے زور دیا ۔

ثناء میز کا کہناہے کہ ٹیم کی جیت میں آل رائونڈ رز کی کارکردگی اہم ہو تی ہے ۔

ثنا ء میر نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہم گزشتہ چھ میچزہار چکے ہیں مگر ہماری کوشش ہے کہ ہم سری لنکا کیخلاف میچ ضرور جیتیں ٹیم بہترین کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

ثناء کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت کپتان مجھ پر بہت پریشر ہے کہ شکست کے اس سلسلے کو ختم کروں ۔ ہم فیلڈنگ میں نئی حکمت عملی اختیا ر کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہے ۔ ثنا ء میر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی آل رائونڈ ر کھلاڑی سری وردنا کا ماننا ہے کہ مثبت سوچ کھیل کی جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔  

 

 

 

تازہ ترین