• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کر کٹ ٹیم کی کار کردگی سے شہریار خان مایوس

Shahryar Khan Upset On Women Cricket Team

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے خواتین ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کرکٹ کے معیار کو بلند کرنے کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہوگا۔

غیر ملکی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے خواتین ٹیم کو خاصی تیاری کرائی گئی تھی لیکن ٹیم کی کارکردگی سے وہ بہت زیادہ مایوس ہوئے ہیں۔

شہریارخان نے کہا کہ صبیح اظہر کو آخری لمحات میں کوچ بنائے جانے کا فیصلہ کامیاب نہیں رہا اور انہیں یہ بھی محسوس ہوا کہ کھلاڑی بھی ان سے خوش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں خواتین کرکٹ کا معیار بلند کرنا ہے تو اس کے لیے کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔ اگر خواتین کرکٹ میں کسی کی اجارہ داری ہے تو اسے ضرور ختم کریں گے کیونکہ یہ صحیح نہیں ہے۔ وہ چاہیں گے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ اب بلوچستان اور گلگت جیسی جگہوں سے بھی کھلاڑی ٹیم میں آئی ہیں جس سے نوجوان اور نئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی لیکن معاشرتی مسائل بھی بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ والدین اپنی بچیوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے۔

 

تازہ ترین