• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیانا پولس میں گلوبل کار ریسنگ چیمپیئن شپ ایونٹ

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں گلوبل کار ریسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیوروں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا عملی نمونہ پیش کیا۔

ریڈ بل کے تحت منعقدہ گلوبل ریلی کراس میں مشکل ٹریکس بنائے گئے تھے جہاں ڈرائیور نہ صرف توازن کو برقرار رکھنے کی سخت کوشش کرتے رہے بلکہ تیز رفتاری سے مدِ مقابل کھلاڑیوں کو بھی پیچھے دھکیلتے دکھائی دیئے۔

خطرناک راستوں اور آڑھے ٹیڑھے ٹریکس پر تیز رفتاری سے دوڑتی ریسنگ کاروں میں کچھ تو آگے بڑھ گئے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس دلچسپ ریسنگ چیمپیئن شپ کےمقابوں میں امریکہ کے اسکاٹ اسپیڈ نے دیگر کھلاڑیوں کو مات دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

تازہ ترین