• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹڈیجی ، ملزما ن نے مچھلی کے تالاب میں زہر ڈال دیا، ہزاروں مچھلیاں ہلاک

خیرپور(بیورو رپورٹ)کوٹڈیجی کے قریب جسکانی کے مقام پر بھتہ خور ملزمان نے انور علی بپڑ کے مچھلی کے تالاب میں زہر یلی دوا ڈال دی جس کے نتیجے میں ہزاروں مچھلیا ں ہلاک ہو گئیں تالاب مالک انور علی کے مطابق تالاب میں زہر بھتہ خور ملزمان نے ڈالا ان کا کہنا تھا کہ ان کو کئی روز سے بھتہ خور ملزمان کے بھتے کے لئے فون آرہے تھے لیکن انہوں نے ان کو بھتہ نہیں دیا جس پر ملزمان نے تالاب میں زہریلی دوا ڈال کر ان کا لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان کر دیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوٹڈیجی تحصیل میں کچھ عرصے سے بھتہ خور گروہ سر گرم ہو گئے ہیں۔ بھتہ خور ملزمان کی کھوج لگا کر ان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے واضح رہے کہ بھتہ خور ملزمان نے ایک ماہ قبل کوٹڈیجی کے ہی علاقے  میں حفیظ وسان کے مچھلی کے تالاب میں بھی زہر ڈال کر ان کی ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک کردی تھیں ۔
تازہ ترین