آپ آف لائن ہیں
منگل7؍شعبان المعظم 1439ھ24؍اپریل 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Hashim Amlas 8000 Runs In Test Cricket

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کر کٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقا کے چوتھے پلیئر بن گئے ہیں۔

ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف نوٹنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 78 رنز کی اننگز کھیلی اور کیریئر کے آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کئے۔

x
Advertisement

جنوبی افریقا کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے۔ وہ 13206 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

گریم اسمتھ 9253 رنز کے ساتھ دوسرے اور اے بی ڈی ولیئرز 8074 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں