• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نےبھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی، محبوبہ مفتی

China Started Interfering In Occupied Kashmir Mehbooba Mufti

مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھونڈاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چین نےبھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے۔

محبوبہ مفتی نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں نے کشمیر میں مداخلت شروع کردی ہے اور جب تک تمام جماعتیں متحدہ نہیں ہوتیں ہم یہ لڑائی نہیں جیت سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نےبھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں ہاتھ ڈالناشروع کردیاہے۔

تازہ ترین