• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا اپنی فوج کی تعداد آدھی سے بھی کم کرنے کا فیصلہ

China To Downsize Army To Under A Million In Biggest Troop Cut

دنیا کی سب سے بڑی فوج چین کی ہے لیکن اب اس کی تعداد میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

چینی فوج کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس کی فوج کی تعداد 23لاکھ سے کم ہوکر تقریباً 10 لاکھ رہ جائے گی ۔

ماضی میں فوج زمینی جنگ اور ہوم لینڈ ڈیفنس کو زیادہ توجہ دیتی رہی ہے لیکن اب کچھ بنیادی تبدیلیاں آرہی ہیں۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی بری فوج میں کمی کرے گی لیکن دیگر سروسز میں اضافہ کرے گی، جن میں بحریہ اور میزائل فورسز شامل ہیں۔

ایک جانب بری فوج کی تعداد میں کمی کی جائے گی تو دوسری جانب بحریہ، سٹریٹجک سپورٹ فورس اور راکٹ فورس کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

ائیرفورس کے ایکٹو سروس اہلکاروں کی تعداد جوں کی توں برقرار رہے گی۔

 

 

تازہ ترین