• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی بحران،فرانس کی کویتی مصالحتی کوششوں کی حمایت

France Wants To Assist Kuwait Led Mediation In The Gulf Crises

فرانسیسی وزیر خارجہ جین ویس لی ڈرین نے خلیج بحران کے حل کے لیے اپنے ملک کی جانب سے کویت کی مصالحانہ کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہییں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے جاری کردہ ایک بیان میں دونوں ملکوں کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیا ۔

انھوں نے کہا کہ فرانس قطر اور چار عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کے خاتمے کے لیے کویت کی ثالثی کی کوششوں میں معاونت کرنا چاہتا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان سے بحران کے حل کے سلسلے میں بات چیت کی ہے۔

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فرانس کو مصالحتی کوششوں میں سہولت کار ہونا چاہیے،پیرس کو قطر اور اس کے ہمسایہ عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں اچانک بگاڑ پر گہری تشویش لاحق ہے اور اب ہم ان تمام ممالک سے مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کرر ہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قطر کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور خاص طور پر دہشت گردی کے لیے رقوم کی منتقلی کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گا۔

اس موقع پر ان کے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور اس کا تمام وزن کسی ایک ریاست کے کاندھوں پر نہیں ڈالا جاسکتا۔

تازہ ترین