• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:جانور کی ہڈی سے جیلی پاؤڈر بنانے والی فیکٹری سیل

Punjab Food Authority Sealed Factory

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے نواحی قصبےمریدکے میں جانور کی ہڈیوں کا پاوڈر بنانے والی فیکٹری سیل کردی ،ہڈیوں سے جیلی میں استعمال ہونےوالا پاوڈر تیار کیا جارہا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق مریدکے کے ویران علاقے میں قائم فیکٹری میں جانوروں کی ہڈیوں سے پاوڈرتیارکیا جاتا تھا جو بعد میں جیلی بنانے میں استعمال ہوتا تھا۔

پی ایف اے حکام کے مطابق فیکٹری بغیر لائسنس غیر قانونی طریقے سے کام کررہی تھی۔

حکاما کے مطابق چھاپے کے دوران فیکٹری مالکان حلال جانوروں کی ہڈیوں کے حصول کا ثبوت پیش نہ کرسکے اور یہ بھی نہ بتاسکے کہ ہڈیاں کہاں سے آتی ہیں۔

فوڈ اتھارٹی حکام نےیونٹ سیل کرکے مقدمہ درج کرادیا ،اورایک شخص کوگرفتارکرلیا۔

تازہ ترین