• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈکیت کی فائرنگ سے راہگیر قتل، دکاندار نے ڈاکو ماردیا

Karachi Robber Killed Man Shopkeeper Killed Robber By Firing

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

کورنگی میں مٹکے والی پلیا کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران دو افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مٹکے والی پلیا کے قریب مسلح ملزمان نے دودھ کی دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی۔

مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین