• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیگال، فٹبال میچ میں ہنگامہ، آٹھ افراد ہلاک

سینیگال(جنگ نیوز)سینیگال میں فٹبال لیگ کے فائنل میچ کے دوران بھگدڑکے نتیجے میں8افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق مقامی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے حامین کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ٗ پولیس نے صورتحال کو سنبھالنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ میڈیا کے مطابق میچ کے اختتام پرشائقین میں لڑائی جھگڑے کے بعد اسٹیڈیم کی ایک دیوار گرگئی، دیوار گرنے سے ہلاکتوں کے علاوہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین