• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش، مصر نے پاکستان کے خلاف سیریز جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور مصر کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ میچوں پر مشتمل سیریز مصر نے3-2 سے جیت لی۔ مصحف علی میر اسکواش کمپلکس اسلام آباد میں دو روزہ سیریز کے آخری روز پاکستان کے اسرار احمد اور فرحان محمود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں میچز جیت لئے جبکہ پہلے روز مصری کھلاڑیوں نے کھیلے گئے تینوں میچوں میں فتح حاصل کرکے سیریز میں3-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

سیریز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ تھے۔ اتوار کو سیریز کے چوتھے میچ میں اسرار احمد نے مصر کے ابوالغائر کو جبکہ فرحان محبوب نے کریم عبدالجواد کو شکست دی۔ چیف آف آرمی اسٹار نے ونر اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد اختر علوی، لیجنڈز قمر زمان، جہانگیر خان اور جان شیر خان بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل اسد لودھی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

تازہ ترین