آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

کولمبو( جنگ نیوز) زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے تیسرے روز اتوار کو کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر252رنز بناکر مجموعی طور پر 262رنز کی برتری حاصل کر لی، اور اس کی چار وکٹ ابھی باقی ہے، قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم کو346رنز پر آ وٹ کر کے زمبابوے نے دس رنز کی سبقت حاصل کر لی تھی،سری لنکا کی جانب سے تھرنگا71چندی میل55 گونا رتنے45، میتھوز41اور ہیراتھ22رنز بناکر نمایاں رہے، کریمر نے125رنز کے عوض پانچ وکٹ لئے، زمبابوے جس نے پہلی اننگز میں 356رنز بنائے تھے اتوار کو دوسری اننگز میں6وکٹ پر252رنز بنانے میں کامیاب رہی، سکندر رضا97اور میلکم ویلر57رنز پر ناٹ آ وٹ رہے، پیٹر مور40اور سین ولیمز22رنز بناسکے، سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں رنگا نا ہیراتھ نے85رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آ وٹ کئے۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں